ہیروئن برآمدگی کیس‘ رانا ثناءکی حاضری معافی کیلئے درخواست منظور


لاہور (خبر نگار) انسداد منشیات عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف 15 کلو ہیروئین برآمدگی کیس کی سماعت پندرہ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ رانا ثناءاللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر حالیہ سیلاب کے باعث مصروف ہیں، جس کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
رانا ثناء/ استثنیٰ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...