لاہور (لیڈی رپورٹر) مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین نے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان کے باعث گھریلو بجٹ درہم برہم ہوکر رہ گیا، آٹا، گھی، چاول، سبزی، چکن پٹرول، بجلی سمیت ہر چیز کی قیمت کو آگ لگی ہوئی ہے۔ حکمرانوں کو عوامی مسائل کا کوئی ادراک نہیں ہے۔ نوائے وقت سے گفتگومیں ق لیگ کی خواتین رہنماو¿ں ماجدہ زیدی اور عزیزہ سعید نے کہاکہ عوام مہنگائی کے طوفان کے سامنے بے بس ہوگئے ہیں مگر حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ ورکنگ خواتین بشریٰ نوید اور نورین اختر نے کہاکہ روز افزوں مہنگائی کے باعث زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے۔ تنخواہوں میں گزارا ممکن نہیں ہے، گھر کے دوتین ا فراد بھی کما رہے ہوں تو بھی بنیادی ضروریات پوری کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔ اگر حکمران جماعتوں کے بس میںعوامی ریلیف نہیں ہے تو گھر کیوں نہیں چلے جاتے۔ گھریلو خواتین مصباح لطیف اور ناصرہ حسیب نے کہاکہ کیا لوگ اب فاقے شروع کر دیں کیونکہ دو وقت کی روٹی کا حصول تو ناممکن ہوکر رہ گیا ہے۔ بچوں کے سکول یونیفارم،نئے کپڑے جوتے خریدنا تو انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ یونیورسٹی طالبات سدرہ اور حبہ نے کہاکہ والدین کیلئے بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنا ناممکن ہوکر رہ گیا ہے، کیا ہم تعلیمی سلسلہ ادھورا چھوڑ دیں، حکمران آئی ایم ایف کی خاطر ہمیں تو زندہ درگور نہ کریں اور ہمارے مستقبل کو داو¿ پر نہ لگائیں۔
مہنگائی، خواتین
مہنگائی سے زندگی اجیرن، حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں، سیاسی و گھریلو خواتین
Sep 11, 2022