ناظم جوکھیو کیس، صلح نامے پر زبردستی انگوٹھے لگوائے گئے، والدہ کی عدالت میں دہائی 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ناظم جوکھیو قتل کیس میں نیا موڑ، ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے صلح نامہ پر اور کمپرومائز پیپر پر زبردستی انگوٹھے لگوائے، میرے بیٹے کے خون کا انصاف کیا جائے۔ عدالت نے ملزم جام اویس کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 ستمبر مقرر کر دی۔کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ماڈل عدالت کے روبرو ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ناظم جوکھیو کی والدہ عدالت پہنچ گئیں۔ والدہ نے عدالت میں دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کے خون کا انصاف کیا جائے۔ مجھ سے زبردستی صلح نامہ پر اور کمپرومائیز پیپر پر زبردستی انگوٹھے لگوائے۔
ناظم جوکھیو کیس

ای پیپر دی نیشن