لاہور (خبر نگار) سپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے اور سلمان شہباز کے مزید 13 بنک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ خصوصی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت نہیں کی۔ عدالت میں ملزم سلمان شہباز کے اکاوئنٹس کو ڈی فریز کرنے کے لیے درخواست دی گئی۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سلمان شہباز کے اکاﺅنٹس منجمد ہونے سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جا سکیں۔ تحریری حکم نامے میں سلیمان شہباز کے اکاﺅنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولے گئے العربیہ اور رمضان شوگر ملز کے اکاونٹس منجمد کئے جائیں۔ سلمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولے گئے چنیوٹ پاور، شریف فیڈ اور یونی ٹاس سٹیل کے اکاﺅنٹس بھی منجمد کئے جائیں۔ فاضل جج نے تحریری حکم میں کہا کہ بنکوں کو اشتہاری ملزموں کے اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا واضح حکم دیا تھا۔ حکم پر عملدآمد نہ کرنے کی صورت میں بنک افسروں کے خلاف شوکاز جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر کیوں نہ بنک افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے بنک افسران کو 17 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ خصوصی عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کرائے جبکہ اے ڈی سی آرچنیوٹ نے سلمان شہباز اور طاہر نقوی کی جائیدادوں کی قرقی کی رپورٹ پیش کی۔
منی لانڈرنگ کیس
شہباز شریف، حمزہ، رانا ثناءدیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری
لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج ارشد انجم نے وزیر اعظم شہباز شریف حمزہ شہباز، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق عدالت نے عدم پیروی کی بناءپر درخواست خارج کی۔ درخواست گزار کو دلائل کے لیے موقع فراہم کیا گیا، درخواست گزار عدالت میں وکیل یا ذاتی حیثیت میں دلائل کے لیے پیش نہیں ہوا۔
درخواست خارج