قومی شاہراہ 95 کے بحرین کالام سیکشن پر ہلکی ٹریفک کی آمد و رفت جاری


 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی شاہراہ 95 کا بحرین کالام سیکشن جو کہ گزشتہ روز ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا تھا پر ہلکی ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے ،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اپنی زیر نگرانی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے کام کو یقینی بنایا.قومی شاہراہ 95 بحرین کالام سیکشن کی بحالی سے کالام میں پھنسے ہوئے سیاح اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں اور سیلا ب سے متاثرہ علاقوں مٹلتان ، اریانی اور گبرال میں امدادی سامان بھی آسانی سے پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔مشکل حالات کے باوجود قومی شاہراہ 95 بحرین، کالام سیکشن کی بحالی کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی،فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور پاکستان آرمی کی ۱۱ کور کے اہلکاروں کی کاوشوں کو وزیراعظم نے لائق تحسین قرار دیا۔
 آمد و رفت جاری

ای پیپر دی نیشن