رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانےا بھی فیصلہ‘ آڈٹ کے بعد آر ایم ایس کو سرٹیفائیڈ فرم سے الگ سے تیار کرایا جائے گا 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے جنرل الیکشن میں استعمال ہونے والے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن نے آئندہ جنرل انتخابات کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے جنرل انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے نیا سسٹم تیار کر لیا ہے۔ الیکشن کمشن نے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے عام انتخابات میں استعمال کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بعد آر ایم ایس کو سرٹیفائیڈ فرم سے الگ تیارکرایا جائے گا۔ نئے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا کامیاب ٹرائل بھی کر لیا گیا ہے۔ سرٹیفائیڈ فرم سے آر ایم ایس کی تیاری کا مقصد نظام کا بیک اپ رکھنا ہے۔ نئے آر ایم ایس میں نتائج کی پولنگ سٹیشن وائز وصولی‘ پارٹی پوزیشن ٹرن آﺅٹ سمیت دیگر آپشنز موجود ہونگے۔
نیا سسٹم تیار

ای پیپر دی نیشن