شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری 12ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر 


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشہباز گل کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری 12ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر 12ستمبر کو سماعت کریں گے،عدالت نے شہباز گل کی درخواست پر پراسیکوشن کو نوٹس کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔
سماعت کیلئے مقرر 

دنیا بارش،سیلاب کے متاثرین کی مدد کیلئے آ رہی ہے:فیصل کریم کنڈی 
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کا عمران خان کی تقریر پر رد عمل مےں کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے اقتدار سے نکالا اس لیئے عمران کو یہ زخم تڑپاتا رہے گا ، دنیا بارش اور سیلاب کے متاثرین کی مدد کیلئے آ رہی ہے تو عمران خان تڑپ رہے ہیں، آج نیازی نے بارش اور سیلاب کے متاثرین سے بدترین دشمنی کی ہے ، عمران خان 70سال کی عمر میں بھی انسان نہیں بن سکے ، عمران خان شوکت خانم ٹرسٹ کے فنڈز چوری کیئے اس لیئے سب کو چور سمجھ رہے ہیں، عمران خان کو تکلیف ہو رہی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آئے ہیں، پاکستان میں انسانی المیہ جنم رہا ہے عمران خان دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان کیلئے کنسرٹ شو کرنے کیلئے خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور جی بی کے عوام کا پیسہ چوری ہو رہا ہے ، عمران کے ہر جلسے پر پچیس سے تیس کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی 


 رمضان شوگر ملز ریفرنس‘ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد ٹرائل کا اختیار نہیں: احتساب عدالت
لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس ارسال کر دیا تھا۔ فیصلہ میں لکھا گیا کہ نیب ریفرنس متعلقہ فورم پر دائر کرے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز متعلقہ فورم پر پیش ہوں۔ نیب ترمیمی ایکٹ 2022ءکے تحت احتساب عدالت کے پاس مزید ٹرائل کا اختیار نہیں ہے۔ دونوں ملزم پانچ پانچ لاکھ کے شورٹی بونڈز جمع کرائیں۔ شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ دے کر انوار حسین ایڈووکیٹ کو نیا پلیڈر مقرر کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔

تحریری فیصلہ

ای پیپر دی نیشن