سوپور سے 4 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا‘ حریت کانفرنس کی نوجوان کے قتل ‘ گرفتاریوں کی شدید مذمت


اسلام آباد‘ جموں‘ سرینگر (اے پی پی) بھارت کے غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی پولیس نے ضلع بارہ مولہ کے قصبے سوپور میں چار بے گناہ نوجوانوں کو گرفتارکر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوج‘ پولیس اور پیراملٹری کے اہلکاروں نے قصبے کے علاقے چنکی پورہ میں گوسی آباد چوک پر قائم ایک مشترکہ ناکے سے گرفتار کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کشمیری نوجوانوں کے مسلسل قتل، گرفتای اور سیاسی نظربندوں کی بھارتی جیلوں میں منتقل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کشمیری قیدیوں کو بھارتی جیلوں میں منتقل کرنے کے اقدام کو بدترین ریاستی دہشت گردی اور ظلم و ستم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت آزادی پسند کشمیریوں کو اپنے وطن پر غیر قانونی بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں بڑے پیمانے پر نشانہ بنا رہی ہے۔بھارت کے غیرقانونی طورپر زیر تسلط جموں و کشمیر میں کانگریس کے سابق رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کے عوام کو دفعہ 370 کی منسوخی سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ کسی شہید نوجوان کی نمازجنازہ میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت کو اس حد تک بھارت مخالف سرگرمی نہیں سمجھا جا سکتا کہ انہیں ذاتی آزادی سے محروم کر دیا جائے۔
کشمیر

فضل الرحمن کی طبیعت ناساز، لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج 
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پی ڈی ایم اور جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن معمول کے چیک اپ کے لیے اتفاق ہسپتال لاہور میں زیرعلاج ہیں۔ یہاں معالجین ان کا چیک اپ کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کچھ دنوںسے ناسازی طبع محسوس کر رہے تھے جس کے باعث انہوں نے اتفاق ہسپتال میں معمول کا چیک اپ کرنا ضروری سمجھا۔ گذشتہ روز گورنر میاں بلیغ الرحمن نے اتفاق ہسپتال میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور ا±ن کی خیریت دریافت کی۔ جمعیت علماءاسلام کے صوبائی اور ضلعی رہنما اورکارکنان بھی اتفاق ہسپتال میں زیرعلاج اپنے قائد کی خیریت دریافت کرنے کے لیے آرہے ہیں۔
مولانا فضل

ای پیپر دی نیشن