بانی متحدہ قومی موومنٹ کے گھر میں آگ لگنے کی وجہ سامنے آگئی، رپورٹ جاری 

Sep 11, 2022


کراچی ( نیوز رپورٹر)کراچی کے علاقے عزیز آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کے آبائی گھر میں پراسرار آتشزدگی کے حوالے سے سندھ پولیس کی اسپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیکنیکل ٹیم نے تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی سینٹرل کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 8 میں واقع نائن زیرو میں موجود ایئرکنڈیشنرز میں ایل پی جی طرز کی گیس کا اخراج ہوا اور کمرے بند ہونے کی وجہ سے گیس جمع ہوگئی۔بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق برابر والے کمرے میں بجلی کے بورڈز اور تار کے گچھے لٹک رہے تھے، بجلی کے تار میں شارٹ سرکٹ ہوا اور کمروں میں پہلے سے گیس موجود تھی جس کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے مکان کے فرنٹ سائیڈ کی کھڑکیاں اور دروازے نکل گئے اور بجلی کے تاروں کی وجہ سے آگ لگ گئی۔9 ستمبر کی صبح 6 سے 8 بجے کے درمیان تیار کی گئی رپورٹ میں متعلقہ انسپکٹر نے جائزہ کی تصویریں بھی شامل کی ہیں۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈ کوارٹر نائن زیرو کو 6 سال قبل اگست 2016 میں بند کر دیا گیا تھا۔
بانی متحدہ / گھرآگ

ایم کیو ایم پاکستان کی سیلاب زدگان کے لئے امداد، 50ٹرک سامان روانہ
کراچی ( نیوز رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 50ٹرک سامان متاثرہ علاقوں میں روانہ کردیا گیاہے ۔ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ ،رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری ،خدمت خلق فاو¿نڈیشن کے انچارج اسلم اور سی بی سی کے فیصل نے اس موقع پر امدادی سامان کا جائزہ لیا ۔متاثرہ علاقوں میں بھجوائے جانے والے سامان میں10ٹن چاول،10ٹن آٹا،1000 خیمے، دالیں، ادویات، گھی اور دیگر خشک اشیاشامل ہیں۔

مزیدخبریں