کراچی ( نیوز رپورٹر)قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ عظیم قائد نے ظلم و ستم کا شکار اور ہر حق سے محروم قوم کو اپنی ولولہ انگیز قیادت میں آزادی دلائی۔قائم مقام گورنر نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات ہم سے تقاضہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے قائد کے رہنما اصولوں کو اپنائیں کیونکہ ایک فلاحی معاشرہ کی تشکیل ہی عظیم قائد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتی ہے،قائم مقام گورنر سندھ نے کہا کہ آج پورے ملک بالخصوص صوبہ سندھ میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے،پوری صوبائی حکومت قائد کے رہنما اصول کام ، کام اور کام سے اس قدرتی آفت سے نبرد آزما ہونے کے لئے شب و روز مصروف ہے مجھے یقین ہے کہ دن رات محنت کرکے بہت جلد ان مشکلات سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
اسپین ،اغوا کا ڈرامہ رچا کر والدہ سے تاوان وصول کرنے والی بیٹی گرفتار
میڈرڈ(این این آئی)ہسپانوی پولیس نے بوائے فرینڈ کی مدد سے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچاکر اپنی ماں سے بھاری تاوان وصول کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ہسپانوی قومی قانون نافذ کر نے والے سول ادارے گوردیا نے اس ہفتے کے اوائل میں خاتون کے اغوا کی ایک پریشان کن ویڈیو ریلیز کی تھی۔ویڈیو میں مغوی خاتون کا اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسے اغوا کرلیا گیا ہے اور رہائی کے لیے اسے 50 ہزار یورو بطور تاوان دینا ہوگا۔پولیس کے مطابق اس خاتون نے اپنی والدہ سے یہ رقم اینٹھنے کے لیے اپنے بوائے فرینڈ کے خاندان کی مدد سے یہ جعلی ویڈیو تیار کروائی تھی۔ اس نے اپنی والدہ کو یہ بھی کہا کہ اگر انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا تو اغوا کار اس کے ساتھ ساتھ انہیں بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
سپین،، بیٹی گرفتار