کراچی میں ہفتے کو بھی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا

Sep 11, 2022


کراچی ( نیوز رپورٹر)کراچی میں ہفتے کو دوسرے روز بھی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا جبکہ بعض علاقوں میں معمولی بوند باندی بھی ہوئی جس کے سبب حبس میں کمی واقع ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ گرمی کی لہر اگلے 3روز تک برقرار رہ سکتی ہے، سمندری ہوائیں معطل ہونے سے موسم گرم وخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا کا کم دباو¿ گجرات(بھارت)اور اس کے ملحقہ علاقوں پر موجود ہے۔ 14ستمبر تک تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور میرپورخاص ‘ ٹنڈومحمد خان، سجاول اور ٹھٹھ میں بارش متوقع ہے۔


کراچی /گرمی


مصر:مسجد میں نماز کے دوران ایک شخص کو ذبح کر دیا گیا 
 قاہرہ(این این آئی )مصر کے ایک گاں میں نماز جمعہ کے دوران مسجد کے اندر ایک شخص کو ذبح کر کے جان سے مار دیا گیا۔الدقھلیہ گورنری میں میت سودان گاﺅں کے لوگ اس وقت پریشان ہو گئے جب ایک مسجد میں ایک نمازی نے جمعہ کا خطبہ سنتے ہوئے دوسرے سے جھگڑا شروع کر دیا۔ اس کے بعد ان میں سے ایک نے چاقو نکالا اور ایک لڑنے والے شخص پر چاقو کے وار کر کے اسے قتل کر دیا گیا۔قاتل جس کی شناخت صابر فرج کے نام سے کی گئی ہے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کے گاں کے ایک نوجوان الشریبنی الخواجہ کے ساتھ کسی بات پر تنازع چل رہا تھا۔ فرج نے نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے مسجد میں موجودگی کا فائدہ اٹھایا اور الشریبنی پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔
ملزم قتل

مزیدخبریں