کلفٹن میںپلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ، ریفرنس کی سماعت 8اکتوبر تک ملتوی 


کراچی ( نیوز رپورٹر)کراچی کی احتساب عدالت نے چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال اور دیگر کے خلاف کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 8اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔احتساب عدالت میں کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال عدالت و دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نے درخواست بغیر کارروائی کے 8 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ مصطفی کمال و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرنے والی عدالت کئی ماہ سے خالی ہے۔ سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے۔ کیسے حالات بہتر ہوں گے۔ ایسی صورتحال میں ملک کا بیک بون مقامی نظام ہوتا ہے۔ اگر ایسی ایمرجنسی میں مقامی نظام نہ ہو تو آپ کیسے حالات بہتر کر سکتے ہیں۔ ایک ڈی سی رپورٹ بنا رہا ہے، کہ اتنے مر گئے اتنے بے گھر ہو گئے۔ یہاں پر رپورٹ غلط بنائی جا رہی ہے۔ غلط رپورٹ پر امداد دی جاتی ہے۔ سندھ کو دشمنوں کی ضرورت ہے نہیں۔ یہ سیلاب اگلے سال بھی آنا ہے۔ گلوبل وارمنگ سے مزید سیلاب آئیں گے۔ پاکستان کو تباہی سے بچایا جائے ۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ ان حالات میں ملک کو نہیں چلا سکتے ہیں۔ 
مصطفی کمال / سماعت ملتوی

ای پیپر دی نیشن