مفلوج الحال متاثرین کی شرح اموات بڑھنے لگی 

Sep 11, 2022


میہڑ (نامہ نگار)  میہڑ رنگ بند پر سیلابی پانی کی سطح ایک فٹ کم۔  خطرہ برقرار‘ سیلاب متاثرین میں بیماریاں‘ 4 افراد ہلاک‘ میہڑ میں 8 راشن  پولیس نے تھانے پر روک دیئے۔ متاثرین کا احتجاج‘پولیس کی لاٹھی چارج۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے  روز میہڑ  رنگ بند پر  سیلابی پانی کی سطح میں ایک فٹ کمی آگئی۔ لیکن رنگ بند پر سیلابی پانی کا دباو برقرار ہے۔ سیلابی پانی 6 سے 7 فٹ تک موجود ہے۔  شہری رنگ بند کو مضبوط کرنے کے لیئے رات دن کام کر رہے ہیں ۔میہڑ فوکل پرسن اور صوبائی مشیر فیاض علی بٹ کی طرف سے ہیوی مشینوں سے کام جاری ہے۔ جبکہ سوشل ایکٹوسٹ سید محمد شاہ آف میہڑ‘  ڈاکٹر محمد خان شیخ‘ زبیر بھرٹ  ایڈو کیٹ امجد بلہڑو اور کی نگرانی میں رنگ بند پر کام جاری ہے ۔ دوسری طرف میہڑ تحصیل میں سیلاب سے تباہی کے بعد اب سیلاب متاثرین میں گیسٹرو‘ بخار‘  جلد سمیت دیگر بیماریاں  پھیل گئی ہیں۔  مختلف بیماریوں میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ گائوں ستانی چانڈیو کا امیر بخش چانڈیو اور گاوں کھڑا ولیج کا نوجوان اسد ولد غلام محمد کھوسو‘  گائوں کورنجی ماچھی کی 3 سالہ بچی حضوراں سولنگی اور گاوں کرٹیو کا روشن کرٹیو۔ گیسڑو  دھوپ اور بخار کی وجہ سے   ہلاک ہوگئے ہیں۔ گیسٹرو اور بخار میں 2 دن اندر  ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے ۔ جبکہ سیلاب متاثرین میں 100 سے زائد مرد‘  عورتیں اور بچے گیسٹرو اور بخار کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں  جبکہ علاج کے لیئے کوئی میڈکل کیمپ نہیں قائم  کیا گیا۔متاثرین کو شہر کے سوشل ایکٹوسٹ دن میں دوپہر کو اور رات کو پکا ہوا کھانا پہنچاتے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے متا ثرین کو نہ راشن دیا جاتا ہے اور نہ ہی خیمے دیئے گئے ہیں۔ دریں اثنا میہڑ میہڑ میں سیلاب متاثرین کیلئے 10  ٹرکیں پہنچے تو سیلاب متاثرین نے 2 ٹرکوں سے ٹینٹ اور راشن زبردستی  چھین لئے۔ میہڑ پولیس نے 8 ٹرکیں میہڑ تھانے پر  کھڑی کردیں سینکڑوں متاثرین  تھانے پر پہنچ گئے۔لیکن پولیس نے متاثرین پر لاٹھی چارج کرکے انہیں منتشر کرکے بھگا دیا۔ متاثرین نے انڈس ہائی وے پر دہرنا  دیکر ٹریفک معطل کردی۔ذرائع سے معلوم ہوا کہ یہ راشن بااثر شخص کو دیئے جائینگے۔

مزیدخبریں