کراچی (نیوز رپورٹر)سند ھ ہائی کورٹ نے ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمہ فرزانہ کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں ڈکیتی کے الزام میں ملوث مسمات فرزانہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی لیاقت علی گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ مقدمات کے دونوں مدعی نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے تھے۔ ماتحت عدالت بھی دو مقدمات میں ملزمہ کی ضمانت منظور کرچکی ہے۔ ملزمہ سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔ عدالت نے مسمات فرزانہ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمہ کو 50 ، 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کیخلاف کورنگی میں ڈکیتی کے 2 مقدمات درج کئے گئے تھے۔
ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمہ فرزانہ کی ضمانت منظور کرلی
Sep 11, 2022