اقلیتوں کیلئے سکالر شپ سکیم کا دائرہ کارمزید بڑھائیں گے:مہندر سنگھ پال


ملتان ( نمائندہ نوائے وقت )رکن صوبائی اسمبلی مہندر سنگھ پال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اقلیتی برادری کے حقوق کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اقلیتی برادری میں تعلیمی سکالرشپ کی رقوم تقسیم کی جارہی ہیں تاکہ وہ تعلیم کے میدان میں آگے آسکیں،ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مہندر پال سنگھ نے رضا ہال میں سکالر شپ کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اخلاق احمد نے بھی اس موقع پر سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے ،ایم پی اے مہندر پال سنگھ کا کہنا تھا کہ سکالر شپ سکیم اقلیتی برادری کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش ہے۔حکومت پنجاب نے اقلیتوں کے حقوق کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کررکھا ہے۔اقلیتی ایم پی اے نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سکالر شپ سکیم کا دائرہ مزید بڑھائیں گے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اخلاق احمد نے کہا کہ حکومت نے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے بہت سے میگا پراجیکٹس شروع کئے ہیں جن میں انکی فلاح و بہبود کو ترجیح دی گئی ہے۔اخلاق احمد نے کہا کہ تعلیمی سکالرشپ کا سلسلہ بلاتعطل جاری رکھا جائےگا
مہندر سنگھ پال

ای پیپر دی نیشن