پاکستان ایجوکیشنل ڈولپمنٹ ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری 


کراچی ( نیوز رپورٹر)پاکستان ایجوکیشنل ڈولپمنٹ ایسوسی ایشن کی چھٹی سالانہ تقریب حلف برداری (PEDA) کے مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی احمد سلمان، مہمانِ اعزازی سرفراز احمد  اور سید محمد خرم شاہ تھے۔ مہمانِ خصوصی احمد سلمان نے کہا کہ PEDA تعلیمی اور سماجی میدان میں اعلیٰ خدمات سرانجام دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم PEDA کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر مثبت کام میں قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔ مہمانِ اعزازی کنٹری مینیجر سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ ہم اس تقریب میں شریک ہیں۔ PEDA کی خدمات قابلِ قدر اور قابلِ تقلید ہیں۔ مہمانِ اعزازی PEDA کے سرپرست اعلیٰ اور معروف سیاسی اور سماجی شخصیت سید محمد خرم شاہ نے کہا کہ PEDA کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے، یہ لوگ بے لوث خدمات سرانجام دے رہیں جو یقینا قابل تحسین عمل ہے۔ قبل ازیں PEDAکے بانی و چیئرمین انجینئر عمران احمد خان نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو ہنر اور تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں، یہی ہمارا اولین مشن ہے۔ یہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں۔ آخر میں مہمانِ خصوصی احمد سلمان نے تمام عہدیداران و اراکین سے حلف لیا۔ جن اراکین نے حلف اٹھایا ان میں نعیم جان وزیر، مسز رانا توقیر، عمران خان وزیر، افشین بابر، صاد سلطان اور حرا انیس کے نام شامل ہیں جبکہ چیئرمین انجینئر عمران احمد خان نے مہمانِ خصوصی کو خصوصی نشانِ سپاس پیش کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن