تحصیل ہسپتال دنیا پور میں بدانتظامی‘ عوام طبی سہولیات سے محروم

Sep 11, 2022


دنیاپور ( نامہ نگار) ٹی ایچ کیو ہسپتال دنیاپور بد انتظامی کا شکار ہوکر عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے جہاں مریضوں کو ادویات دستیاب نہیں وہاں ہسپتال کے دو جنریٹرز ہونے کے باوجود بجلی بند ہونے پر نہ صرف پورا ہسپتال اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے بلکہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث وارڈز میں پنکھے بھی بند ہوجاتے ہیں اور شدید گرمی میں مریضوں کا برا حال ہوجاتاہے عوامی سماجی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں