کامران ٹیسوری کی شمولیت، ایم کیو ایم پاکستان میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے

کراچی ( نیوز رپورٹر) کامران ٹیسوری کی پارٹی میں شمولیت، ڈپٹی کنونئیر کے عہدے پر بحالی اور حالیہ فیصلوں پر ایم کیو ایم پاکستان میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے، جس پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس اتوار شام پانچ بجے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پر طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانیکی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری کے معاملے پر بڑھتے اختلافات ، رہنماؤں کی ناراضگی پر بھی بات چیت ہوگی، رابطہ کمیٹی کے اراکین کامران ٹیسوری اور حالیہ فیصلوں پر اپنی رائے خالد مقبول کے سامنے رکھیں گے۔ ذرائع رابطہ کمیٹی کے مطابق ڈپٹی کنوینر کے لیے پارٹی آئین کے تحت دو تہائی اکثریت ضروری ہے۔ یاد رہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں بھی کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے معاملے پر ایم کیوایم میں پھوٹ پڑ گئی تھی اور پارٹی دو دھڑوں پی آ ئی بی اور بہادرآباد گروپس میں تقسیم ہوگئی تھی۔ اس کے بعد رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی سے خارج کرتے ہوئے چھ ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن