ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب پولیو پروگرام کی سربراہ سیدہ رملہ علی کا دورہ بہاولپور سیدہ رملہ علی نے پشتون عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ترجیحی آبادیوں کا تعاون قابل ستائش ہے متحرک آبادیوں کی نشاندہی میں مزید مدد فراہم کی جائے نئی، متحرک آبادیوں کو قطرے پلانا ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیو وائرس سیوریج میں گردش کر رہا ہے بچوں کو پولیو سے بچانا حکومت کی ترجیح ہے۔