انصاف آفٹرنون سکولوں میں کام کرنیوالے ملازمین پر انکم ٹیکس لاگو 

Sep 11, 2022


ملتان(خصوصی رپورٹر) انصاف آفٹرنون سکولوں میں کام کرنیوالے ملازمین پر ٹیکسوں کی بھر مار کردی گئی بتایاگیاہے کہ انصاف آفٹرنون والے اساتذہ اور عملے کوبھاری ٹیکس دیناہوگا جاری شرح کے مطابق ہر ماہ کی تنخواہ پر نان فائلز ہونے کی صورت میں 20فیصد انکم ٹیکس دینا ہو گا جو گزشتہ سال کی تمام تنخواہوں پر بھی لاگو ہو گا، ہیڈ ٹیچر کا 3600 ماہانہ ٹیچر کا 3000 ماہانہ ملازم کا 1400 ماہانہ ہو گا، اگر اساتذہ و ملازمین فائلر ہیں تو 10فیصد انکم ٹیکس ہو گا جو کہ ہیڈ ٹیچر کا 1800 ماہانہ، ٹیچر کا 1500 ماہانہ اور ملازم کا 700 ماہانہ ہو گا تمام ملازمین کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ فائلز بن جائیں۔

مزیدخبریں