ملتان( نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ صدر ملتان نے بستی دھریباں سے اغواء ہونے والی 10 سالہ حلیمہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا تفصیل کے مطابق 8 ستمبر کو حلیمہ کی والدہ لبنٰی رانی نے پولیس تھانہ صدر ملتان کو اطلاع دی کہ اس کی 10 سالہ بیٹی حلیمہ کو اغواء کر لیا گیا ہے ایس پی گلگشت ڈویڑن کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی زیر نگرانی ڈی ایس پی حماد نبی کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر حمادالحسن بودلہ اور انسپکٹر دلشاد احمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد بلال اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرایا پولیس نے 2 ملزمان محمد شریف ولد غلام قادر اور مختار عباس ولد غلام شبیر سکنہ گورمانی شرقی کوٹ ادو مظفرگڑھ حال موضع نانڈلہ کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ پکھی واس ہیں اور بھیک مانگنے کے بہانے جا کر بچی کو گھر سے اغواء کیاانہوں نے مزید انکشاف کیا کہ وہ بچی کو اغواء کر کے بھیک منگوانا چاہتے تھے۔