میونسپل کمیٹی وہاڑی ملازمین کا ڈسپیرٹی الاؤنس نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

Sep 11, 2022


وہاڑی ( نامہ نگار) میونسپل کمیٹی ملازمین کا 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس نہ ملنے پر بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر  احتجاج اگر الاؤنس نہ دیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا میونسپل ایمپلائز یونین کے صدر سیف اللہ گل اور جنرل سیکرٹری راؤ نصیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن پاکستان ،آل پاکستان بلدیاتی ورکرز اینڈ سٹاف فیڈریشن اور آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن نے مشترکہ لائحہ عمل طے کر لیا ہے جس کے مطابق میونسپل فیڈریشن کے تمام ملازمین  12 ستمبر تک بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر کام کریں گے۔13 ستمبر کو تمام میٹروپولیٹن کارپوریشنز،میونسپل کارپوریشنز،میونسپل کمیٹیوں میں احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی جائیں گی۔

مزیدخبریں