میلسی (تحصیل رپورٹر) جماعت اہل نت ضلع وہاڑی کے ناظم اعلیٰ مفتی محمد یعقوب خان سعیدی نے جامعہ مسجد یادِ محبوب ؐمیں شہداء کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین ؓنے کربلا میں صبر و استقلال کے ساتھ یزیدی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر صاحبزادہ پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی کی قیادت میں تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی پر صوبائی امیر سید خلیل الرحمٰن شاہ،جنرل سیکرٹری حافظ محمد فاروق خان سعیدی،ڈویژنل امیر سید محمد رمضان شاہ فیضی،جنرل سیکرٹری قاری فیض بخش رضوی،نائب امیر قاری محمد یعقوب فریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انشاء اللہ جماعت کو منظم اور متحد کرکے فعال بنایا جائے گا۔تقریب میں محمد اسلم خان یوسفزئی،سابق کونسلر حاجی عبدالحمید،سید عامر گیلانی،عبدالخالق پپو،راؤ عابد علی،ملک محمد احمد مصطفائی،محمد عباس قادری،حافظ محمد شاکر اور محمد رمضان صدیقی سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔