حافظ آباد: ابتدائی طبی امداد کا ہفتہ منایا گیا،رےسکےو کے زےر اہتمام تربےتی پرگرامز

Sep 11, 2022


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹررضوان نصیرکی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری عدنان نواز کاہلوں کی سربراہی میں ابتدائی طبی امداد کا ہفتہ منایا گیا۔ طبی امداد کا ہفتہ منانے کا مقصد طبی امدادکی اہمیت کو اُجاگر کرنا تھاکیونکہ کسی گھر میں صرف تربیت یافتہ لوگوں کی موجودگی سے ہی کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبردآما ہوا جاسکتا ہے۔اس سلسلہ میں ضلع کے مختلف سکولوں، کالجوں اور فیکٹریوں میں طبی امداد کے حوالے پروگرام منعقد کیے گئے جن میں سانس اوردل کی دھڑکن بحال کرنے،خون کے بہا¶کوکنٹرول کرنے اور فریکچرمینجمنٹ کی تربیت عملی مشقوں کےساتھ فراہم کی گئی۔
 اور اس حوالے سے آگاہی ریلیاں نکالی گئیں جن میں شرکاءنے طبی امداد کےحوالے فلیکسز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرچوہدری عدنان نواز کاہلوں نے کہا کہ طبی امداد کی تربیت لینا ہر شہری کیلئے ضروری ہے، کسی بھی حادثے کے وقت قریب موجود لوگ مریض کو بہتر ،بروقت طبی امدادفراہم کردیں تو زندگی بچنے کے امکانات بڑ ھ جاتے ہیں۔

مزیدخبریں