ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر قانون

Sep 11, 2022

 ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان کی خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کو ملتوی کر کے عوام کو نمائندگی سے محروم رکھنے کی سازش ہو رہی ہے۔ پاکستان میں ہر مسئلے سے چھٹکارے کیلئے کالا باغ ڈیم کے ایشو کو بیچ میں لایا جاتا ہے۔ کالاباغ ڈیم ایک خواب ہے اور خواب رہے گا۔ جو لوگ آج بھی کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا سوچ رہے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں۔ جب تک باچا خان کا ایک سپاہی بھی زندہ ہے کالا باغ ڈیم کسی کا باپ بھی نہیں بنا سکتا۔ عمران خان کرسی کیلئے ملک داؤ پر لگا رہے ہیں۔

مزیدخبریں