چارسدہ: سابق صوبائی وزیر قانون سلطان محمد ساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل


پشاور (بیورو رپورٹ)  ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان کی خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کی  تقریب چار سدہ میان ہوئی، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اے این پی  میرا گھر ہے ہیاں واپس آیا ہوں۔
کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کو ملتوی کر کے عوام کو نمائندگی سے محروم رکھنے کی سازش ہو رہی ہے۔ پاکستان میں ہر مسئلے سے چھٹکارے کیلئے کالا باغ ڈیم کے ایشو کو بیچ میں لایا جاتا ہے۔ کالاباغ ڈیم ایک خواب ہے اور خواب رہے گا۔ جو لوگ آج بھی کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا سوچ رہے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں۔ جب تک باچا خان کا ایک سپاہی بھی زندہ ہے کالا باغ ڈیم کسی کا باپ بھی نہیں بنا سکتا۔ عمران خان کرسی کیلئے ملک داؤ پر لگا رہے ہیں۔ چارسدہ میں ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان نے خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

ای پیپر دی نیشن