لیہ کے گاؤں میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لیہ کے گاؤں لالہ زار میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شان گل پندرہ ستمبر کو سماعت کریں گے۔ درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔ 
ڈپٹی کمشنر لیہ پندرہ ستمبر کو رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہوں گے۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور ڈی سی لیہ امتیاز کھچی سے پیش رفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ عدالت نے ڈی سی لیہ کو بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کا حکم دیا تھا۔ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد کو بھی فنڈز کی فراہمی کیلئے اقدامات کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...