اسرائیلی فوجیوں  کا مظاہرین پر حملہ فائرنگ جھڑپیں 37 فلسطینی زخمی


رام اللہ (شنہوا) مغربی کنارے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں کم از کم 37 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی انجمن ہلال احمر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کو براہ راست گولیاں ماری گئیں جبکہ 9 افراد ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، جبکہ دیگر افراد آنسو گیس کے باعث دم گھنٹے سے متاثر ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ آبادکاری مخالف مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین نابلس کے جنوبی اور مشری دیہات بیتا اور بیت دجن اور قلقیلیہ کے مشرقی گائوں کفرقدوم میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور دیہات کے اطراف میں تعینات اسرائیلی فوجیوں پر پتھرائو کیا۔ کفرقدوم گائوں میں عوامی مزاحمت کے کوآرڈینیٹر مراد اشتیوی نے بتایا کہ اپنے گائوں کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کرنے کیلئے اسرائیلی فوجیوں  نے ربڑ کی گولیوں‘ آنسو گیس اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...