شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری اشفا ق ورک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی واحد وفاقی جماعت ہے اور عمران خان پاکستان کے ہر طبقے کے لیڈر بن چکے ہیں،پی ڈی ایم کی جماعتیں تحریک انصاف کا سیاسی میدان میں سامنا کرنے سے قاصر اور پارٹی کی بڑھتی مقبولیت سے شدید خائف ہیں ، ان کا ضمنی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا پی ڈی ایم میںشامل جماعتوںکی سیاسی ساکھ ختم ہونے کا ثبوت ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ختم کیا گیا مگر عمران خان کی مقبولیت کا گراف کم ہونے کی بجائے مزید اوپر آیا ہے۔
پی ٹی آئی کی حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ختم کیا گیا :چوہدری اشفا ق
Sep 11, 2022