اسلامی نظام زندگی ہی ملک و قوم کے مسائل کا واحد حل ہے :لالہ نصراللہ مہار 


بھکھی(نمائندہ نوائے وقت) ملک میں تبدیلی چہروں سے نہیں نظام کی تبدیلی سے مشروط ہے اسلام کا دیا ہوا سنہری اور لافانی نظام زندگی ہی ملک و قوم کے مسائل کا واحد حل ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی رہنما امیدوار پی پی 141 لالہ نصراللہ مہار نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ قوم دکھاوے کے انتخابی سرکس سے 70 سالوں سے برسراقتدار میں آنے والے چہروں اور پارٹیوں کی کارکردگی دیکھ چکی ہے اور مہنگائی ،بے روز گاری ،کرپشن ،لاقونیت ،فحاشی وعریانی اور بدامنی جیسے مسائل کا خمیازہ ابھی تک بھگت رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن