قومی زبان تحریک ،مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے اشتراک سے تقریب 

Sep 11, 2022


لاہور ( نیوز رپورٹر) پاکستان قومی زبان تحریک اور مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد کیا کیا۔ جس کی صدارت چیئرمین ٹرسٹ خالد محمود، صدر پاکستان قومی زبان تحریک محمد جمیل نے کی۔تقریب میںپروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری، ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی، ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ،پروفیسر محمد سلیم ہاشمی، فاطمہ قمر، منشاء قاضی، بیگم ثریا شاہد و دیگر موجود تھے۔ صدارتی کلمات میں محمد جمیل بھٹی نے شرکائے تقریب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک دن بدن نوجوانوں کو ساتھ ملا کر اپنے مشن نفاذ قومی زبان کو جہدِ مسلسل سے کامیابیوں کی طرف گامزن ہے۔ یہی قائداعظم کا فرمان اور عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد کی صورت میں ممکن ہے۔

مزیدخبریں