جامعہ اشرفیہ لاہور نے چار ٹرک امدادی سامان سیلاب متاثرین کیلئے بھجوا دیا


لاہور(خصوصی نامہ نگار)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ لاہور سے اساتذہ کرام،طلباء اورمخیر حضرات کے تعاون سے4 ٹرکوںپر مشتمل لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان حافظ اسعد عبیداور دیگر علماء جامعہ اشرفیہ کے ہمراہ جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان، تونسہ،راجن پور اور دیگر سیلاب زدہ علاقوں میںتقسیم کیلئے بجھوادیا۔امدادی اشیاء میں خیمے، دریاں، کپڑے، غذائی راشن،آٹا،چاول، خوردنی تیل، چینی، چائے پتی، خشک دودھ، صاف پانی، ادویات اورنقد رقم سمیت دیگر سامان شامل ہے جس کو مولانا حافظ اسعد عبید جامعہ اشرفیہ کے علماء و طلباء کیساتھ ان علاقوں میں سروے کرنے کے بعد حقیقی مستحقین میں خود تقسیم کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...