بھارت میں مسلم نوجوان کو قتل کرنا سیکولر ملک کے منہ پر طمانچہ ہے: اشرف جلالی 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اتر پردیش بھارت میں پیش آنیوالے نہایت گھناؤنے واقعے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شاہ رخ نامی مسلم نوجوان کو شہید کرنا اور مسجد کے گیٹ پر جے شری رام لکھنا سیکولر بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ مودی پر عالمی عدالتِ انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔ آر ایس ایس کے غنڈوں نے بھارت میں نہتے مسلمانوں کا عرصہء حیات تنگ کر دیا ہے۔ پولیس کے سامنے روزانہ کی بنیاد پر بے بس مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ حکمران پارٹی کا ہندو توا کا ایجنڈا مکمل کرنے کے لیے مسلمانوں کو ہندو بننے پر مجبور کیا جارہا ہے اور انکار پر شہید کیا جارہا ہے۔ مساجد، مزارات، اسلامی مراکز اور اسلامی شعائر پر کھلے عام حملے ہو رہے ہیں۔ بعض علاقوں میں مسلمانوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ ستم بالائے ستم یہ ہے کہ بھارت کی انسانی حقوق کی تنظیمیں ان تمام مظالم پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ سب سے بڑھ کر افسوس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر جو اپنے فرض منصبی سے مکمل طور پر غافل ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...