ادویات کی دنیا میں انقلاب برپاہونا خوش آئند ہے: شوکت ورک

Sep 11, 2022


لاہور ( کامرس رپورٹر) دین فائونڈیشن کے مرکزی چیئرمین اور ڈاکٹر ا ے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی وجنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے بیدیاں روڈ پر ڈویگو فارمیسی کاافتتاح اوراس ادارے کی کامیابی وکامرانی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔نووامیڈ فارما کے بزنس ہیڈعدیل احمد، ڈاکٹر ا ے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے فنانس سیکرٹری وٹرسٹی محمدسہیل،ٹرسٹی سعید احمدملک اورخضرحیات بھی اس تقریب میں شریک تھے۔ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طبی ماہرین کی انتھک تحقیق نے متعدد مہلک امراض کوقابل علاج بنادیااورانسانیت کویقینی خطرات سے بچالیا ورنہ آج کے متمدن ملک بھی ماضی میں وبائی امراض کے نتیجہ میں قیمتی انسانی جانوں کاضیاع برداشت کرتے تھے۔

مزیدخبریں