لاہور ( سپیشل رپورٹر) ایف سی کالج کیمپس میں نوجوان اور بوڑھے فارمینیٹس کو واپس لانے کیلئے سابق طلباء کے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ایف سی میں اپنے قیام کی یادیں شیئر کیں۔ ریکٹر فارمن کرسچن کالج ڈاکٹر جوناتھن ایڈلٹن نے ادارے کی ترقی میں سابق طلباء کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان اور دنیا کے مختلف حصوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں فارمنائیٹس کے تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر ایف سی سی یو ایڈوانسمنٹ اور ایلومنائی آفس کی سرگرمیوں کے سالانہ راؤنڈ اپ کے نئے ایڈیشن کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔بعد ازاں فارمن میوزک سوسائٹی اور فارمن ڈرامیٹکس سوسائٹی کے طلباء نے سامعین کو محظوظ کرنے کیلئے سٹیج پر پرفارم کیا۔