لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد مسعود گوندل، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہر، رجسٹرار، اعجازشیخ، پروفیسرشمسہ اور سی اینڈڈبلیوکے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ بلاک پرجاری پیش رفت کاجائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹرنے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکوگنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے سیہون شریف میں سیلاب زدگان کوبہترطبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھجوائی گئی 25ڈاکٹرزکی ٹیم سے ملاقات بھی کی۔