حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) حافظ آباد میںکامیاب ٹیچر کنونشن پر مختلف اضلاع کی اساتذہ تنظیموں کے راہنمائوں نے متحدہ محاذ اساتذہ کے ضلعی چیئرمین ریاض احمد تارڑ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کنونشن اساتذہ کے حقوق کے حصول کے لئے ایک انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔وہ بھی اپنے اضلاع میں اس طرز کے اساتذہ کنونشن منعقد کریں گے۔دوسری جانب متحدہ محاذ اساتذہ کے چیئرمین ریاض احمد تارڑ ودیگر راہنمائوں فیاض احمد وڑائچ، اصغر ہنجرا، خالد پرویز، رانا وقار احمد، حاجی اسلم، ممتازقریشی ، طارق لنگاہ ، مہر محمد ارشد، محمد عقیل آزادنے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اساتذہ کے حقوق کے لئے ایسے کنونشن منعقد کرتے رہیں گے۔ ان راہنمائوںنے بتایا کہ وزیر اعلی کے مشیر چوہدری ذوالفقار کی سفارشات پر پانچ اکتوبر کو سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر وزیراعلی پنجاب پرویز الہی اساتذہ کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔