چھانگا مانگا (نمائندہ نوائے وقت ) چیئرمین الکبیر ٹاؤن چودھری اورنگزیب کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں چودھری اورنگزیب کی تحریک انصاف میں شمولیت حلقہ این اے 137 کے عوام کا دیرنیہ مطالبہ تھا ان خیالات کا اظہار مقامی سیاسی رہنما راجہ نبیل پرویز کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا راجہ نبیل پرویز کیانی کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ این اے 137 کے عوام آئے روز چودھری اورنگزیب سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا مطالبہ کر رہے تھے تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد حلقہ این اے 137 سے چودھری اورنگزیب کی کامیابی انشااللہ یقینی ہو گئی ہے قبل ازیں حلقے کے عوام کی اکثریت کا چودھری اورنگزیب کو اعتماد حاصل تھا اب انشاء اللہ اس حلقے سے چودھری اورنگزیب کی کامیابی سو فیصد یقینی ہو چکی ہے۔