آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے  ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

Sep 11, 2022

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تاہم وہ بدستور ٹی20 میچز کھیلتے رہیں گے۔ایرون فنچ آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 145 ون ڈے میچز کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف آج اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔فنچ نے اگلے سال ورلڈ کپ تک کھیلنے کا ہلان بنایا تھا تاہم اپنی خراب پرفارمنس کی وجہ سے انہیں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑا ہے۔ کرکٹر آخری 7 میچز میں محض 26 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوسکے تھے۔ ایرن فنچ کا کہنا تھا کہ وہ نئے کپتان کو ورلڈکپ کیلئے ٹیم تیار کرنے کا پورا موقع دینا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں