پاکستان سپورٹس بورڈ کو پی ایچ ایف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار نہیں : خالد سجاد کھوکھر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب پی ایچ ایف صدر کی اسلام آباد میں واقع رہائشگاہ میں ہوئی۔خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ  پاکستان ہاکی فیڈریشن  خود مختار ادارہ ‘پی ایس بی کے پاس پی ایچ ایف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار نہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس کراچی کے علاوہ کوئی سٹیڈیم نہیں ہے۔ خواجہ جنید کو کئی سال آزمایا لیکن وہ پرفارم نہی کرسکے۔استعمال شدہ آسٹروٹرف کیلئے کوشش کرینگے کہ انکی تنصیب سکولوں میں کردی جائے تاکہ سکول لیول سے بچوں کو ہاکی کھیلنے میں دلچسپی بڑھے اور انہیں مواقع ملیں۔شہناز شیخ نے منظور جونیئر کی ہاکی کیلئے  خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا۔ منظور جونیئر کو کھیل میں بہترین انداز میں نہ صرف عبور حاصل تھا بلکہ گیند انکے تابع رہتی تھی۔منظور جونیئر نے کھیل کے آغاز میں ہی قومی ٹیم میں جگہ بنالی تھی۔ منظور جونیئر کھیل میں بھی اخلاقیات کا شاندار مظاہرہ کرتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...