لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق احمد نے کہاہے کہ بر اعظم اچھا کھیل رہے ہیں، بس بدقسمتی چل رہی ہے، سری لنکا کیخلاف فائنل میں غلطیوں سے سیکھ کر جذبے کیساتھ کھیلیں گے، فائنل کیلئے تبدیلیاں ہونگی۔ فاسٹ بائولرزکوریسٹ دینا ضروری ہے، ہم ٹی ٹونٹی کرکٹ اچھی کھیل رہے ہیں، تمام ٹیموں کے مڈل آرڈر سنچریاں نہیں بنا رہے، بیٹنگ پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا۔ سری لنکا کیخلاف فائنل میں غلطیوں سے سیکھ کر جذبے کیساتھ کھیلیں گے۔ چیمپئن بننا ہے تو ٹاس نہیں پرفارمنس سے جیتنا ہوگا۔فائنل جیتنے کیلئے پرامید ہیں۔ ٹیم متوازن فائنل میں کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ سابق کرکٹرز نے قومی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا، بوم بوم شاہدآفریدی نے کہا کہ خواہش ہے پاکستان ٹورنامنٹ جیتے، رضوان کو مشورہ ہے انجری تنگ کر رہی ہے تو آرام کرے ۔ بابر اعظم بہترین کھلاڑی دبا ئومیں نہیں آنا چاہیے، شعیب اختر نے کہا میں نے تو فائنل کے ٹکٹ بھی خرید لیے تھے امید تھی فائنل بھارت اور پاکستان کا ہو گا اور ہم جیتیں گے ، انضمام الحق کا کہناتھا کہ بھارت جو فائنل تک نہیں آسکا اس کی وجہ بھارت کا پاکستان سے ہارنا تھا، میں پرامید ہوں کہ ایشیا کپ پاکستان ہی جیتے گا۔