محمد سجاد ایشین اور ورلڈ 6 ریڈز سنوکر میں شرکت سے محروم

Sep 11, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فنڈز کی کمی کی وجہ سے پاکستان نمبر ون محمد سجاد ایشین اور ورلڈ 6 ریڈز سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئے۔ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی احسن رمضان اور بابر مسیح کریں گے۔ دونوں کھلاڑی اخراجات خود برداشت کریں گے۔پی بی ایس اے نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ فنڈز ملنے کی صورت میں کھلاڑیوں کو رقم واپس کردی جائے گی۔قومی چیمپئن محمد سجاد اور حارث طاہر فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ ایسوسی ایشن پاکستان سپورٹس بورڈ سے اب تک اپنی سالانہ گرانٹ کی منتظر ہے، پی بی ایس اے کو امریکہ میں ہونے والے ورلڈ گیمز میں شرکت کے اخراجات بھی ادا نہیں کیے گئے۔پی بی ایس اے کے پاس اپنے فنڈرز بھی نہیں کہ کھلاڑیوں کو ٹورز پر بھیجا جاسکے اس لیے سیلف فنانس کی بنیاد پر ایشین اور عالمی چیمپئن شپ میں پلیئرز شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں