ملک میں تیل کی پیداوارمیں اگست کے دوران کمی ریکارڈ

Sep 11, 2022


اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں تیل کی پیداوارمیں اگست کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے جبکہ گیس کی پیداوارمیں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق اگست کے مہینہ میں ملک میں تیل کی یومیہ اوسط پیداوار70759 بیرل ریکارڈکی گئی جوجولائی کے مقابلہ میں 3 فیصدکم ہے، جولائی میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار72637 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔اگست کے مہینہ میں اوجی ڈی سی ایل کی اوسط یومیہ پیداوار33862 بیرل، پی پی ایل 12889 بیرل، ماری گیس 660 بیرل اورپی اوایل کی اوسط یومیہ پیداوار5336 بیرل یومیہ ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق اگست کے مہینہ میں ملک میں گیس کی یومیہ اوسط پیداوار3288 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔ اگست میں اوجی ڈی سی کی یومیہ گیس پیداوار770 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 756 ایم ایم سی ایف ڈی، ماڑی گیس 766 ایم ایم سی ایف ڈی اورپی اوایل کی یومیہ اوسط پیداوار66 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

مزیدخبریں