اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں سوتی ملبوسات اورسوتی دھا گیکی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق مالی سال کے 2022 میں ملک میں سوتی دھاگا کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر0.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، مالی سال 2022 میں ملک میں 3428740 میٹرک ٹن سوتی دھاگاکی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔مالی سال 2021 میں ملک میں 3441585 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔جون میں ملک میں 288045 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 0.01 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جون میں ملک میں 288030 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 میں ملک میں 1050750000مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارریکارڈکی گئی جو مالی سال 2021 کے مقابلہ میں 0.2 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2021 میں ملک میں 1048447000 مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔مالی سال 2022 میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر11.7 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
سوتی ملبوسات اوردھا گے کی پیداوارمیں اضافہ
Sep 11, 2022