چمپئن بننے کیلئے کارکردگیدیکھانی ہوگی ثقلین مشتاق

Sep 11, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق احمد نے کہاہے کہ بر اعظم اچھا کھیل رہے ہیں، بس بدقسمتی چل رہی ہے، سری لنکا کیخلاف فائنل میں غلطیوں سے سیکھ کر جذبے کیساتھ کھیلیں گے، فائنل کیلئے تبدیلیاں ہوں گی۔ فاسٹ بائولرز مسلسل کھیل رہے ہیں، ریسٹ بھی دینا ضروری ہے، ہم ٹی ٹونٹی کرکٹ اچھی کھیل رہے ہیں، تمام ٹیموں کے مڈل آرڈر سنچریاں نہیں بنا رہے، بیٹنگ پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا، خوش اور پر اعتماد بھی ہوں۔ بابر اعظم اچھا کھیل رہے ہیں، بس بدقسمتی چل رہی ہے، سری لنکا کیخلاف فائنل میں غلطیوں سے سیکھ کر جذبے کیساتھ کھیلیں گے، فائنل کیلئے تبدیلیاں ہوں گی۔ چیمپئن بننا ہے تو ٹاس نہیں پرفارمنس سے جیتنا ہوگا۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں حکمت عملی اچھی تھی۔ مختصر فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی ہے اور ہم فائنل جیتنے کیلئے پرامید ہیں۔مختصر فارمیٹ میں 20 سے 30 رنز بھی اہمیت رکھتے ہیں جبکہ ہماری ٹیم متوازن ہے فائنل میں کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے حوالے سے سابق کرکٹرز نے قومی کرکٹ ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا، بوم بوم شاہدآفریدی نے کہا کہ بطور پاکستانی میری یہی خواہش ہے کہ پاکستان یہ ٹورنامنٹ جیتے، میرا رضوان کو مشورہ ہے کہ آگر انجری تنگ کر رہی ہے تو آرام کرے اور بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں انہیں دبا ئومیں نہیں آنا چاہیے، شعیب اختر نے ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے حوالے سے کہا میں نے تو فائنل کے ٹکٹ بھی خرید لیے تھے کیوں امید تھی کہ فائنل بھارت اور پاکستان کا ہو گا اور ہم جیتیں گے لیکن بھارتی ٹیم پہلے ہی باہر ہو گئی، انضمام الحق کا ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے حوالے سے کہناتھا کہ بھارت جو فائنل تک نہیں آسکا اس کی وجہ بھارت کا پاکستان سے ہارنا تھا، میں پرامید ہوں کہ ایشیا کپ پاکستان ہی جیتے گا۔

مزیدخبریں