لاہور(سپورٹس ڈیسک ) اوول میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔گاڈ سیو دی کنگ کے ساتھ قومی ترانے سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس کے بعد ہجوم کی مسلسل تالیاں بجیں۔دونوں طرف کے کھلاڑی اور میچ آفیشلز نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں۔پہلے دن بارش کی وجہ سے کوئی کھیل ممکن نہیں ہوسکا تھا اس سے پہلے کہ دوسرے دن کو احترام کے طور پر منسوخ کردیا گیا تھا۔اس لیے میچ تیسری صبح شروع ہوا ہے، جمعرات کو انگلینڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ بیٹنگ کر رہا ہے۔