بیٹے کی جلد شادی کر یں ، چاچا کرکٹ کا بابر اعظم کے والد کو مشورہ 

Sep 11, 2022


لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے چاچا کرکٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کو بیٹے کی جلد از جلد شادی کا مشورہ دیا ہے۔چاچا کرکٹ کی دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ویڈیو میں چاچا کرکٹ نے کہا کہ میں بابر اعظم کے والد کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے بیٹے کی جلد سے جلد شادی کر دیں تاکہ ان کی زندگی میں تھوڑی تبدیلی آسکے۔ بابر اعظم دنیا کا بہترین بیٹرہے اور رہیں گے بھی، ہر کھلاڑی کی زندگی میں فارم اور آئوٹ آف فارم آتا رہتا ہے۔ہمیں امید ہے کہ بابر اعظم کی ایشیا کپ ٹی ٹونٹی 2022 کے فائنل میں فارم واپس آجائیگی۔

مزیدخبریں