شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی ٹکٹ ہولڈر چودھری توصیف نے کہا ہے کہ ملک اس وقت تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزررہاہے قومی اداروں کیساتھ ٹکراﺅ ،تصادم اور محاذ آرائی سے مسائل حل نہیں بلکہ مزید گھمبیر ہوسکتے ہیں اس وقت تمام سٹیک ہولڈرز کو سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے کام کر نیکی ضرورت ہے الزام تراشی ، کردار کشی کسی بھی طور پر کسی کے مفاد میںنہےں ہے دشمن پہلے ہی پاکستان کو کمزور کرنیکی کوشش کررہاہے اور ان حالات میں اندرونی عدم استحکام سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہوسکتا ہے سیلاب زدگان بے سروسامانی کے عالم میںہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور بدقسمتی سے ہماری سیاسی قیادت باہم دست وگریباں ہے حکومتی امداد وبحالی کے کام تسلی بخش نہ ہیں سیلاب زدگان کیلئے ایک مضبوط اور مستقل سٹرکچر تیار کرنیکی ضرورت ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوںنے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔