نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) یوٹیلٹی سٹوروں ملازمین کی اجارہ داری عروج پر غریب شہریوں کیلئے آنے والا گھی‘ چینی ہوٹلوں اور برگرپوائنٹس پر مہنگے داموں فروخت ہونے لگا جبکہ غریبوں کو کئی کئی گھنٹے لائن میں کھڑا رکھنے کے بعد خالی ہاتھ گھروں کو بھیج دیاجاتاہے شہریوں کا کہنا تھا کئی کئی دن انتظارکرنے کے بعد گھی لینے جائیں تو تپتی دھوپ میں کئی کئی گھنٹے لائن میں کھڑا رکھنے کے باوجود گھی نہیں دیاجاتایوٹیلٹی سٹور انتظامیہ کے نامناسب رویے سے تنگ آچکے ہیںہم متعلقہ حکام سے کہنا چاہتے ہیں کہ غریبوں کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے لیکن وہ سبسڈی من پسند افراد اور ہوٹلوں وفوڈ پوائنٹس والوں کو مہنگے داموں فروخت کرکے کرپشن کی راہ ہموار کرنے میں اڑادی جاتی ہے متعدد بار بار توجہ مبذول کروائی گئی مگرانہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیں ۔