سکھر: کوٹری بیراج پراونچے درجےکا سیلاب برقرار

کراچی : صوبہ سندھ کے کوٹری بیراج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے اور  پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 626194کیوسک اوراخراج 600018کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چشمہ بیراج پرپانی کی آمد 197281کیوسک اوراخراج 179143کیوسک جبکہ تونسہ بیراج پرپانی کی آمد 181345کیوسک اوراخراج 164345کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔تربیلا ڈیم پرپانی کی آمد 165400کیوسک اوراخراج 164600کیوسک جبکہ کالاباغ پرپانی کی آمد 174791کیوسک اوراخراج 166791 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔فلڈ کنٹرول روم کی رپورٹ کے مطابق کالاباغ، چشمہ، تونسہ گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا ہے جس کے باعث سیلاب کی شدت میں واضح طور پر کمی سامنے آرہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن